جدید چولہے سے کھانا پکائیں اورموبائل بھی چارج کریں

چولھے میں ایسی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے تحت آگ سے نکلنے والی تپش کو برقی توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔


ویب ڈیسک April 11, 2015
ابتدائی طور پر اس حیرت انگیز چولہے کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے ،فوٹو : فائل

بجلی ہو یا نہ ہو اب مو بائل فون چارج کر نا ناممکن نہیں کیونکہ امریکا میں ایک جدید چولھا تیار کر لیا گیا ہے۔

امریکا میں تیار کیے جانے والا جدید چولہا جس کی جلتی آگ پر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ مو بائل فون بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔انسانی ہاتھ کے بر ابر سائز کے حامل اس ''بائیو لایٹ کیمپ اسٹو'' نامی چولھے کو جلانے کے لیے گیس استعما ل کی جاتی ہے جس کے ساتھ ایک ایسی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے تحت آگ سے نکلنے والی تپش کو برقی توانائی میں تبدیل کرتی ہے۔

اسی دوران ا س ڈیوائس کے ساتھ مو بائل فون یا آئی پیڈ کو منسلک کر کے چارج کیا جاتا ہے جب کہ ایمرجنسی لائٹ بھی چارج اور روشن کی جاسکتی ہے ۔ابتدائی طور پر اس حیرت انگیز چولہے کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں