پلیئرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

معاہدہ یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کیلیے ہوگا جس کا اعلان قومی ٹیم کی دورہ بنگلہ دیش پر روانگی سے قبل متوقع ہے۔


Sports Reporter April 11, 2015
وکٹ کیپرسرفراز احمد اور فاسٹ بولرجنید خان کو بی کیٹیگری میں ترقی مل جائے گی جب کہ عمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کاامکان ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی، اعلان ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی سے پہلے متوقع ہے، ایک سالہ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، حالیہ کارکردگی کی بنیاد پربعض کرکٹرز کی کیٹیگری میں ترقی یا تنزلی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ سے قبل پی سی بی اور کھلاڑیوں کے مابین سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملات طے نہیں پائے تھے،بورڈ نے ان کو 3 ماہ کا عارضی معاہدہ پیش کیا تھا جس پرکسی پلیئر نے دستخط نہیں کیے، بورڈ نے کھلاڑیوں سے ٹور کنٹریکٹ ہی کو کافی سمجھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی ہدایت پرہارون رشید کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیدی ہے،اس حوالے سے تینوں کپتانوں مصباح الحق، اظہرعلی اور شاہد آفریدی کی رائے بھی لی گئی ہے، معاہدہ یکم جنوری سے 31 دسمبر تک ایک سال کیلیے ہوگا جس کا اعلان قومی ٹیم کی دورہ بنگلہ دیش پر روانگی سے قبل متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق صرف ایک طرز کی کرکٹ تک محدود ہونے کے باوجود مصباح الحق اور شاہد آفریدی اے کیٹیگری میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ سابق اور موجودہ کپتان اعلیٰ ترین کیٹیگری ہی میں رکھے جاتے ہیں،ان کے ساتھ ون ڈے کپتان اظہر علی بھی اے کیٹیگری حاصل کرلیں گے، یونس خان، محمد حفیظ، سعید اجمل کو بھی ٹاپ گریڈ میں رکھا جائے گا، وکٹ کیپرسرفراز احمد کو بی کیٹیگری میں ترقی مل جائے گی، فاسٹ بولرجنید خان کی بی اور عمر اکمل کی سی کیٹیگری میں تنزلی کاامکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |