دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سیاسی جماعت کے کارکن کو عمر قید کی سزا

عدالت نے مجرم سید معروف شاہ کو جیل حکام کی تحویل میں دے دیا۔


ویب ڈیسک April 11, 2015
سید معروف شاہ کو پولیس نے گزشتہ برس محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا. فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزا میں گرفتار سیاسی جماعت کے رکن سید معروف شاہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف شواہد پیش کئے گئے، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد سیاسی جماعت کے کارکن کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے اسے جیل حکام کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ سید معروف شاہ کو پولیس نے گزشتہ برس محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے بھاری مقداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |