تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے افتخار چوہدری کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

آپ کا تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قبول نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سابق چیف جسٹس کے خط کا متن


ویب ڈیسک April 11, 2015
رضاکارانہ طور پر مستعفی اور 40 روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والوں کی نشستیں خالی تصور ہوتی ہیں، خط کا متن فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بطور عام شہری لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سردار ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق رضاکارانہ طور پر مستعفی اور 40 روز تک اسمبلی سے غیر حاضر رہنے والوں کی نشستیں خالی تصور ہوتی ہیں لہٰذا 6 اپریل کو تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں شرکت غیر آئینی ہے۔ خط میں اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے حلف کے مطابق آپ کو آئین کی پاسداری کرنا لازمی ہے اور آپ کا تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے قبول نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |