سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے وزیر صحت کو عہدے سے فارغ کردیا

وزیرصحت احمد الخطاب کو ہٹائے جانے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں جبکہ وزیرمملکت محمد الشیخ کو نگراں وزیرصحت مقررکردیا گیا۔


سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر صحت کو عہدے سے فارغ کیا۔ فوٹو فائل

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک کے وزیر صحت احمد الخطاب کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نگراں وزیر مقرر کردیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے احمد الخطاب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی تاہم وزیر مملکت محمد الشیخ کو نگراں وزیر صحت مقررکردیا گیا ہے۔ سعودی نیوز ویب سائٹ "سابق" کا کہنا ہے کہ وزیر صحت کو ملک کے جنوبی علاقوں میں موجود اسپتالوں میں توجہ نہ دینے پر فارغ کیا گیا ہے تاہم ویب سائٹ نے خبر کے ذرائع نہیں بتائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں