این اے 246 میں ایم کیو ایم کے امیدوارکنورنوید جمیل کی گاڑی پرپتھراؤ
مشتعل افراد نے کنور نوید جمیل کی گاڑی پر پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے، ایم کیو ایم
لاہور:
عائشہ منزل پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار کنور نوید جمیل کی گاڑی پر مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق عائشہ منزل کے قریب این اے 246 میں ایم کیو ایم کے امیدوارکنور نوید جمیل کی گاڑی پر مشتعل افراد نے پتھراؤ کیا تاہم پتھراؤ کے نتیجے میں کنور نوید جمیل محفوظ رہے۔
اس سے قبل عائشہ منزل کے قریب ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے کارکنان کو منتشر کردیا۔