وزیراعظم نوازشریف کو ترک صدرکا فون یمن بحران کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق
سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو دونوں ممالک مل کرمنہ توڑ جواب دیں گے، دونوں رہنماؤں کا اتفاق
وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فون کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور، مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 45 منٹ تک بات ہوئی جب کہ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پرامن طریقے سے یمن کے مسئلے کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حوثیوں کو یمن میں منتخب حکومت پر چڑھائی کا حق حاصل نہیں اور اگر سعودی عرب کی سالمیت کو کوئی خطرہ ہوا تو دونوں ملک مل کراس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔