شام اور عراق میں پُر تشدد واقعات میں47افراد ہلاک

واشنگٹن شام اورعراق میں داعش شدت پسندوں کےخلاف کارروائیوں میں حصہ لینےکی غرض سےزمینی فوج نہیں بھیجے گا، ایشٹن کارٹر


News Agencies/AFP April 12, 2015
اسلامک اسٹیٹ نے عراق میں اہم پل تباہ اوراپنے 4سینئر کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔ فوٹو : اے ایف پی

شام اورعراق میں پرتشدد واقعات میں 47افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے جبکہ امریکانے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے عراق اورشام میں زمینی فوج نہیں بھیجیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی فورسز نے داعش کے جنگجوؤں کا صوبہ سویدا میں خل خلا ملٹری ایئرپورٹ پر حملہ ناکام بنادیا، جھڑپ میں 20 اہلکار اور 15 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ شمالی شہر حلب میں راکٹ حملوں میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں واقع یرموک کے فلسطینی مہاجرکیمپ میں داعش اورمتحدہ فلسطینی فورس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ داعش نے عراقی صوبہ صلاح الدین میں اپنے 4سینئر کمانڈروں کو ہلاک کردیا جن پر الزام تھا کہ وہ حکومتی افواج کے ساتھ ہونے والی لڑائی سے بھاگ گئے تھے۔

داعش نے عراق کے مغربی صوبے انبار میں اسٹریٹجک حوالوں سے انتہائی اہم پْل کوتباہ کردیا ہے جو رمادی کوملک کی بڑی شاہراہ سے ملاتا ہے۔ امریکانے شام میں یرموک کیمپ سے قابض گروہوں کے انخلاپر زور دیاہے۔

امریکی سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹرنے کہا ہے کہ واشنگٹن شام اور عراق میں داعش شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کی غرض سے زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔ انھوں نے کہا کہ اگرمناسب ہوا تووہ داعش جنگجووں کوشکست دینے کے لیے زمینی فوج وہاں بھیجنے کی سفارش کرسکتے ہیں۔

تاہم ہم اس وقت شام اورعراق زمینی فوج بھیجنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ امریکی وزیردفاع نے کہا کہ میں صدراوباما کویہ تجویز دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروںگا۔ القاعدہ اوردولت اسلامیہ بھی امریکاکے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں