مخالفین نہ الیکشن لڑناچاہتےہیں اور نہ ہمیں لڑتےدیکھناچاہتےہیںالطاف حسین

اگر مخالفین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا جائے تو کارکن جوابی کارروائی سے گریز کریں، الطاف حسین


ویب ڈیسک April 12, 2015
الیکشن میں این اے 246 سے ماضی کے تمام رکارڈ ٹوٹ جائیں گے، الطاف حسین۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں پر امن انتخاب چاہتا ہوں لیکن مخالفین نہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہمیں لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

لندن سے ٹیلیفونک خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن انتخابی مہم کے دوران کوشش کریں کہ کسی قسم کاجھگڑانہ ہو، کارکن دوسروں کی ریلی دیکھ کر اپنی ریلی کاراستہ تبدیل کرلیں اور جہاں دوسری جماعتوں کےکیمپ لگیں ہوں وہاں سےریلی نہ نکالیں، اگر مخالفین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا جائے تو کارکن جوابی کارروائی سے گریز کریں۔ ان کاکہنا تھا کہ مخالفین چاہتےہیں کہ الیکشن نہ ہوں کیونکہ نہ وہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اور نہ ہمیں لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یقین ہے کہ کنورنوید رکارڈ ووٹوں سےجیتیں گے اور این اے 246 سے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔