بھیک نہیں مانگ رہے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت بھارت کا حق ہے نریندر مودی

وہ دن چلے گئے جب ہم اپنے حق کے لئے دوسروں کے سامنے گڑگڑایا کرتے تھے، بھارتی وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 12, 2015
اپنی قوم کو آگے لے جانے کا خواب لے کر فرانس آیا ہوں، مودی فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ بھارت کا حق ہے ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے۔

فرانس کے شہر پیرس میں بھارتی شہریوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے وہ کوئی بھیک نہیں مانگ رہا۔ وہ دن چلے گئے جب ہم اپنے حق کے لئے دوسروں کے سامنے گڑگڑایا کرتے تھے اب ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم بننے سے قبل فرانس میں ایک سیاح کی حیثیت سے آئے تھے لیکن اب وہ بھارت میں سیاحوں کو لے جانے کے لئے آئے ہیں۔ پہلے وہ فرانس کو جاننے کے لئے یہاں آئے تھے اور اب وہ اپنی قوم کو آگے لے جانے کا خواب لے کر آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔