سانحہ تربت میں جاں بحق افراد آبائی علاقوں میں سپرد خاک

رحیم یارخان میں7، صادق آبادمیں 6، تھرپارکرمیں 5 جب کہ بدین میں 2 افراد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا


ویب ڈیسک April 12, 2015
گزشتہ روز تربت میں شر پسندون نے 20 مزدرونوں کو جاں بھق کردیا تھا ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

سانحہ تربت میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے چک 212 میں تربت سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی اجتماعی نمازجنازہ میں ان کے لواحقین اور عزیز و اقارب کے علاوہ علاقے کی اہم سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صادق آباد کے علاقے اسماعیل شاہ میں بھی 6 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔

تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے نواحی علاقہ گوٹھ چون ہار میں صوبیدار ولد خمیسو، مجنوں ولد خمیسو،مجید، 20 سالہ قارو اور نالئے مٹھو عرف لالو کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا اس کے علاوہ بدین میں بھی 2 افراد کی تدفین کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔