بھارت میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک 10زخمی

بھارتی اہلکار حملے سے اتنے بوکھلا گئے کہ انہیں اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر ہی راہ فرار اختیار کرنا پڑی


ویب ڈیسک April 12, 2015
بھارت کی کئی ریاستوں میں تقسیم ہند سے ہی علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں۔ فوٹو:فائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں سکما کے جنگلات کے قریب ماؤ باغیوں نے ریاست کی ایلیٹ اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ حملے میں 7 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے، بھارتی اہلکار حملے سے اتنے بوکھلا گئے کہ وہ اپنے ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر ہی بھاگ پڑے۔ واقعے کے بعد فوجی اور نیم فوجی دستے علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود انہیں لاشوں کے حصول میں کامیابی نہیں مل سکی۔

ایلیٹ اسپیشل ٹاسک فورس کے پلاٹون کمانڈر شنکر راؤ کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ اور گرد و نواح کی ریاستوں میں ماؤ نواز باغی اپنی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں تاہم رواں برس پہلی مرتبہ ان کی کارروائی میں ایک ہی روز 7 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔