حافظ آباد میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق
حادثہ مسافر وین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مقامی پولیس
گوجرانوالہ روڈ پر مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں ڈیرہ شاہ جمال بھڑی موڑ کے قریب گوجرانوالہ روڈ پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں 3 خواجہ سرا ہیں۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیاجائے گا۔