گولیاں اور لاٹھیاں برسانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں سراج الحق

این اے 246 میں جماعت اسلامی کےکارکنوں کی بڑی تعداد موجودہے، ہم کسی کیلئے گراؤنڈ خالی نہیں چھوڑ سکتے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک April 12, 2015
الیکشن میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گولیاں اور لاٹھیاں برسانےوالے گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ الیکشن جیتنے کے لئے لڑا جاتا ہے، کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے، ہم کسی کے لئے گراؤنڈ خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولیاں اور لاٹھیاں برسانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مائیں اور بہنیں بھی جماعت اسلامی کو سپورٹ کریں گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کی عوام تبدیلی چاہتی ہے اور ہم ووٹ کے ذریعے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، شفاف الیکشن کرانا الیکش کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔