یمن جنگ میں فریق نہ بننے پریواےای کےبعدعرب پارلیمنٹ کی بھی پاکستان پرتنقید

پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے، چیرمین عرب پارلیمنٹ


ویب ڈیسک April 12, 2015
یو اے ای کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے بھی پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے بھی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں فریق نہ بننے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے بھی پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو اپنے فیصلے کی سخت قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |