کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بچہ زخمی

بھارتی فوج نے کوٹلی نکیال کے علاقے ڈیری بستی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، عسکری ذرائع


ویب ڈیسک April 12, 2015
بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی وجہ سےاب تک کئی عام شہری جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔