اعصام الحق کی عزت کرتی ہوں وہ صرف دوست ہیں شین

نجی چینل کے منفرد پروگرام ’’سوامبر ‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہوں ، اداکارہ کی خصوصی گفتگو


Staff Reporter October 09, 2012
میں نے اعصام کے کھیل سے متاثر ہوکر ٹینس سیکھنا شروع کردی ہے، ماڈل و اداکارہ فوٹو : فائل

معروف ماڈل و اداکارہ شین نے کہا ہے کہ وہ شادی اپنی پسند کی مگر والدین کی مرضی سے کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل پر اپنی نوعیت کا منفرد شو ''سوامبر''کے نام سے شروع ہونے والا ہے ،پروگرام میں ناظرین کی دلچسپی کے ایسے پہلو شامل ہیں جن کے باعث یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ پروگرام مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کریگا۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ شین نے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔شین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر اعصام الحق کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اور یہی تعلق اعصام الحق کی شادی کے کچھ عرصے بعد اعصام کی بیوی سے طلاق کا سبب بن گیا۔

جب ان سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو انھوں نے مسکرا کر کہا کہ''ہم صرف اچھے دوست ہیں اور میں اعصام کی عزت کرتی ہوں اور وہ میری عزت کرتے ہیں ،میں نے اعصام کے کھیل سے متاثر ہوکر ٹینس سیکھنا شروع کردی ہے، دیکھتے ہیں کہ میری ٹینس کے مقابلوں میں ان کے ساتھ جوڑی بنتی ہے یا نہیں؟ انھوں نے کہا کہ وہ آج کل جلد شروع ہونیوالے شو ''سوامبر''کی تیاریوں میں مصروف ہیں اس شو کے حوالے سے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے ان کے مداح اس شو میں حصہ لے سکتے ہیں۔

تاہم انھوں نے شو کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ شین نے بتایا کہ پاکستان میں انٹر ٹینمنٹ چینلوں کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور ان چینلز پر پیش کیے جانے والے پروگرام اور ڈرامے پوری دنیا میں دیکھے جارہے ہیں ہم اس کو پاکستانی معاشرے کیلیے تازہ ہوا کا جھونکا قراردے سکتے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں جتنا تنائو ،کشیدگی اور ذہنی انتشار بڑھتا جارہا ہے اور پاکستانی عوام اس کو کم کرنے اور اس سے بچنے کیلیے انٹرٹینمنٹ چینلز کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں