ثابت کریں گے افتخارچوہدری کا بیٹا ان کا فرنٹ مین تھا شیریں مزاری

افتخار چوہدری ہمیشہ نوازشریف ٹیم کاحصہ رہے اور خلیل الرحمان رمدے سےمل کر دھاندلی کی، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 12, 2015
افتخار چوہدری نے شہبازشریف کو 5 سال حکم امتناعی دیا،،شیریں مزاری۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ثابت کریں گے وہ اپنے والد کا فرنٹ مین تھا کیونکہ افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کی کرپشن پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں سے متعلق اسپیکر کو خط لکھنے سے ثابت ہوگیا کہ افتخار چوہدری ہمیشہ نوازشریف ٹیم کاحصہ رہے، انہوں نے اپنے دورمیں شہبازشریف کو 5 سال حکم امتناعی دیا، انہوں نے خلیل الرحمان رمدے سےمل کرانتخابات میں دھاندلی کی اور عمران خان کی 4 حلقے کھولنے کی درخواست پر کارروائی کی بجائے توہین عدالت کا نوٹس دیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے ارسلان افتخار کی کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں