کراچی میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سہیل، سلیم،عمران،عدنان، نواب اوررفیق کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی کورنگی


ویب ڈیسک April 12, 2015
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سہیل، عدنان، نواب ، عمران اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کی دارالسلام ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری کے زیرزمین کیمیکل ٹینک میں ایک مزدوراچانک گرگیا جسے بچانے کے لئے مزید 6 مزدور ٹینک میں اترگئے تاہم کیمیکل ٹینک سے خارج ہونے والی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی شناخت سہیل، سلیم،عمران،عدنان، نواب اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں