ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کا بھارتی مسلمانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا مطالبہ

شیوسینا کے ترجمان اخبار نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پر مسلمانوں کو ورغلانے کا الزام بھی عائد کردیا


ویب ڈیسک April 12, 2015
اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں، شیو سینا، فوٹو:فائل

ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے بھارتی مسلمانوں کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے ترجمان اخبار ''سمانا'' میں تنظیم نے بھارتی مسلمانوں کے حق رائے دہی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے حق رائے دہی کو ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جب کہ انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کی تعلیمی اور صحت کی صورتحال کو بھی سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہندو انتہا پسند تنظیم نے مسلمانوں کی تنظیم آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور اس کے رہنماؤں اکبر الدین اویسی اور اسدالدین اویسی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر مسلمانوں کو ورغلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ اگر مسلمان اس طرح کی سیاست کرتے رہے تو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوا اس لیے اگر مسلمان چاہتے ہیں کہ ان سے خاص سلوک کیا جائے تو بہتر ہوگا وہ پاکستان چلے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |