فلم ویلکم ٹو کراچی کے لئے ارشدوارثی نے نیاروپ دھار لیا
فلم کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو دستاویزات کے بغیرپاکستان آتا ہے اورخود کو بھارتی ثابت نہیں کرپاتا۔
بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی اب اپنی آنے والی فلم "ویلکم ٹو کراچی" میں 60 سالہ بزرگ کا روپ دھاریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشش آر موہن کی کامیڈی فلم "ویلکم ٹو کراچی" میں ارشد وارثی اورجیکی بھگنانی 2 بھارتی شہریوں کا کردار ادا کر رہے ہیں جو دستاویزات کے بغیرپاکستان آتے ہیں اور خود کو بھارتی شہری ثابت نہیں کرپاتے۔ فلم میں ارشد وارثی اپنے روپ بدلتے رہتے ہیں اور ایک موقع پر 60 سال کے بزرگ کا روپ بھی دھارتے ہیں جو دکھنے میں ذہین اور پڑھے لکھے معلوم ہوتے ہیں۔