عراق کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پرداعش کا حملہ

جنگجوؤں نے آئل ریفائنری کو 3 مختلف مقامات سے نشانہ بنایا تاہم فضائی کارروائی میں 20 جنگجو مارے گئے۔


ویب ڈیسک April 12, 2015
جنگجوؤں نے آئل ریفائنری کو 3 مختلف مقامات سے نشانہ بنایا تاہم فضائی کارروائی میں 20 جنگجو مارے گئے۔ فوٹو:فائل

عراق میں سرگرم جنگجو تنظیم داعش نے ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملہ کیا جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے عراق کے صوبے صلاح الدین میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملہ کر کے اسے تباہ کردیا جب کہ عراقی فوج نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئل ریفائنری کو داعش کے حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

عراقی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے آئل ریفائنری کو 3 مختلف مقامات سے نشانہ بنایا اور 3 خودکش بمباروں نے ریفائنری کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم 2 حملہ آوروں کو ریفائنری کے دروازوں پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تاہم ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تاہم حملے میں آئل ریفائنری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب داعش نے آئل ریفائنری پر حملے کی تصاویر بھی جاری کردیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ داعش جنگجو آئل ریفائنری کے اندر موجود ہیں تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے آئل ریفائنری پر کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے جب کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 جنگجو مارے گئے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |