شام میں فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 44 شہری ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں7 بچے بھی شامل ہیں، سلیمانیہ میں باغیوں کے راکٹ حملے، 17 افراد مارے گئے


News Agencies/AFP April 13, 2015
داعش نے عراق کے تاریخی شہر نمرود کو تباہ کرنے کی وڈیو جاری کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شام میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج اور باغیوں میں جھڑپوں کے دوران 7 بچوں سمیت 44 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ داعش نے عراق کے تاریخی شہر 'نمرود' کو تباہ کرنے کی وڈیو جاری کردی، عراقی شہر رمادی کے شمالی علاقوں پر بھی داعش نے قبضہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے حلب کے علاقوں المادی اور شیخ الطفی میں بمباری کی جس میں 2 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہوگئے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں نے سلیمانیہ میں راکٹ فائر کے جس میں مزید 17 شہری مارے گئے۔ حلب میں ہی ایک اسکول پر فوج کی بمباری میں 5 بچے اور 4 دیگر افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ شام میں جاری خانہ جنگی، فوج کی بمباری اور عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں مزید 14 فلسطینی پناہ گزین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف عراق میں داعش کے جنگجوؤں نے صوبے انبار کے دارالحکومت رمادی کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ اور داعش نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں اس کے جنگجوؤں کو عراق کے قدیم شہر نمرود کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، واضح رہے کہ مارچ میں داعش کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ تنظیم نے عراقی آثار قدیمہ کے اہم ترین شہر نمرود کو تباہ کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں