تربت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد ہلاک

مقابلے میں بی ایل ایف کا کماندڑ حیات ہلاک جبکہ کمانڈر ظریف گرفتار ہوا، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک April 13, 2015
دہشت گردوں کی بیخ کنی تک کارروائی رہے گی، آئی جی ایف سی۔ فوٹو: فائل

FLORIDA: گیبن کے علاقے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران بی ایل ایف کے کمانڈر سمیت 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر تربت کے گاؤں گیبن میں آپریشن کیا تو ملزمان نے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، مقابلے میں بی ایل ایف کے کمانڈر حیات سمیت 13 شدت پسند ہلاک ہوئے جب کہ کمانڈر ظریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور راکٹ لانچر بھی بر آمد ہوئے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اسپیشل آپریشن ونگ اور مکران اسکاؤٹس نے حصہ لیا۔

آئی جی ایف سی نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے لئے ہر قربانی دیں گے اور خوف کے ہر قطرے کا حساب اور بدلا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل تربت کے علاقے گگ دان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں