سپریم کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج کر دی

ڈرون حملے رکوانے کے لئے درخواست دائرہ اختیار میں نہیں آتی، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک April 13, 2015
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی، فوٹو: فائل

لاہور: سپریم کورٹ نے ڈرون حملے روکنے سے متعلق دائر آئینی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ڈرون حملوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سید محمد اقتدار نامی شہری کی جناب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قبائلی علاقے بھی پاکستان کا حصہ ہیں،آج اگر قبائلی علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں، تو کل لاہور اور پشاور میں بھی حملے ہو سکتے ہیں، اس لئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ ڈرون حملے رکوانے کا حکم دے۔

فریقین کا دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈرون حملے رکوانے کے لئے جنگ کا حکم نہیں دے سکتے ، درخواست آرٹیکل 184 تھری کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |