تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کے خلاف درخواست خارج

ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا

ہائی کورٹ میں درخواست مسلم لیگ (ن) کے مظفر علی شاہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

SWAT:
ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور نہ کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے ظفر علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ظفر علی شاہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین کی اسمبلی میں واپسی غیر آئینی ہے اس لئے ان کے استعفے منظور کروا کر متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔
Load Next Story