کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول سمیت دیگرشواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی


ویب ڈیسک April 13, 2015
ٹارگٹ کلر 2 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے, ،پولیس۔ فوٹو: فائل

کورنگی کے بنگالی پاڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے بنگالی پاڑہ میں واقع کشتی والی بلڈنگ کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر گولیوں کے خول سمیت دیگرشواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں