وزیراعظم یمن کی صورت حال پر آج شام پالیسی بیان جاری کریں گے

وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یمن اور سعودی عرب صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔


ویب ڈیسک April 13, 2015
یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کی قرارداد کی منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات اورعرب لیگ نے پاکستان پر شدید تنقید کی تھی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف یمن کی صورت حال پر آج شام اہم بیان جاری کریں گے۔

وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف یمن اور سعودی عرب کے معاملے پر آج اہم بیان جاری کریں گے جو کہ شام ساڑھے 6 بجے سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ شریک ہیں۔ اجلاس میں یمن ،سعودی عرب صورت حال پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے یمن کی جنگ میں فریق نہ بننے سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور عرب لیگ کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے پاکستان پر شدید تنقید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں