سندھ اسمبلی میں پنجاب سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد منظور
صوبائی اسمبلی میں مکان اورجائیداد کرائے پردینے سے متعلق بل کثرت رائے سےمنظورکرلیا گیا
ISLAMABAD:
سندھ اسمبلی نے پنجاب کی فیکٹریوں سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی خیرالنسا مغل نے پنجاب کی فیکٹریوں سے زہریلا پانی گھوٹکی میں چھوڑنے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کی فیکٹریوں کا زہریلا پانی سندھ کی جانب چھوڑا جارہاہے جس سےبالائی سندھ خصوصاً گھوٹکی میں ہزاروں ایکٹر پرفصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ ایوان نے پنجاب سے زہریلا پانی چھوڑنے کے خلاف قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی۔
اس سے قبل ایم اکیوایم کے اراکین نے تحریک انصاف کے ارکان کی ایوان میں موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں مسافر قرار دیا۔ اسپیکر نے ایم کیو ایم کے اعتراض مسترد کردیئے۔ اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم کی عدم موجودگی پر اعتراض کیوں نہیں کیا جاتا۔ بعد ازاں حکومت نے مکان اور جائیداد کرائے پر دینے سے متعلق بل پیش کیا جس میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان نے ترامیم کی تجاویز پیش کیں تاہم ایوان نے انہیں مسترد کرتے ہوئے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بل کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان مہمانوں اور کرائے داروں کی اطلاع 3 گھنٹے میں پولیس کوفراہم کریں گے۔ اطلاع نہ دینے والے مالک کو 6 ماہ قید اور45 ہزارروپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2mje2i_sindh-assembly_news