لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
مقتول شہزاد نے واردات کے دوران ایک ملزم کو پکڑ لیا جس پر اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی
نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شادی لان کے مالک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
جبکہ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بلال کالونی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر5-Mمیں واقع بسم اﷲ بیکری پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ شہزاد ولد سلیم ہلاک ہوگیا جس کی لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔
مقتول کو3 گولیاں لگیں، ایس ایچ او بلال کالونی عارف آفریدی کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا ہے، مقتول منگل کی صبح ناشتہ لینے بیکری آیا تھا کہ وہاں پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے اور لوٹ مار کے دوران شہزاد نے ایک ڈاکو کو پِکڑ لیا۔