یقین ہے پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا سعودی وزیرمذہبی امور

پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں ہر ملک اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہے، شیخ صالح بن عبدالعزیز


ویب ڈیسک April 13, 2015
پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ہیں، سعودی وزیر مذہبی امور، فوٹو:فائل

HYDERABAD: سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں اور یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔

اسلام آباد میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر سعودی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہر پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہر ملک اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہے جب کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ہیں اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں جب کہ دورہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے یمن کی جنگ میں فریق نہ بننے سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور عرب لیگ کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے پاکستان پر شدید تنقید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں