سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کا جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوں گے۔


ویب ڈیسک April 13, 2015
سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوں گے۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے انتخابی دھاندلی میں معاونت کے الزامات کے بعد جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک افتخارمحمد چوہدری کی جانب سے بطور وکیل پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنے کے دوران سابق چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے تھے کہ افتخار محمد چوہدری انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں