پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ مصباح کا مایوس کن آغاز پہلی گیند پروکٹ گنوا دی

حفیظ 68 رنز بنانے میں کامیاب، شرجیل نے 121 کی اننگز کھیلی، جنید خان کی 5 وکٹیں


Sports Desk October 10, 2012
حفیظ 68 رنز بنانے میں کامیاب، شرجیل نے 121 کی اننگز کھیلی، جنید خان کی 5 وکٹیں فوٹو: فائل

پریزیڈنٹ ٹرافی میں پاکستانی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان مصباح الحق کا آغاز مایوس کن رہا۔

کے آرایل کیخلاف سوئی ناردرن کی نمائندگی کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین پہلی ہی گیند پر صفر کی خفت کا شکار ہوگئے، ٹی 20 کپتان حفیظ 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے، دیگرمیچز میں شرجیل نے 121 کی اننگز کھیلی، جنید خان نے5 اور عذیرالحق نے4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں چار روزہ میچ کے ابتدائی دن کے آر ایل کیخلاف سوئی ناردرن گیس نے 8 وکٹ پر 243 رنز بنالیے، محمد حفیظ 68 اور اظہرعلی49رنز بناکر نمایاں رہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز پر تبصرے کے بعد دبئی سے وطن واپس آنے والے مصباح کیلیے آغاز مایوس کن رہا اور وہ کوئی رن نہیں بناپائے، عرفان اور یاسرعلی نے 3،3 وکٹیں لیں۔واپڈا کے جنید خان نے 5وکٹیں لے کرحبیب بینک کو 243 پر 7 کھلاڑیوں سے محروم کردیا، شان مسعود کے 94رنز نمایاں رہے، عثمان صلاح الدین نے 74 کی اننگز کھیلی۔

نیشنل بینک کیخلاف زرعی ترقیاتی بینک نے شرجیل (121)کی سنچری سے تقویت پاتے ہوئے7وکٹ پر 291رنز جوڑلیے، عاطف اشرف79رنز بناکر نمایاں رہے، عذیرالحق نے 4وکٹیں لیں۔اسٹیٹ بینک کیخلاف پورٹ قاسم نے 8وکٹ پر 203رنز بنائے، شاہزیب حسن 60 اور عمرامین 50رنز کے ساتھ نمایاں رہے، حسن محمود نے 4 جبکہ عدنان رسول نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔ یوبی ایل نے پی آئی اے کو 214 پر آئوٹ کردیا، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 75رنز بنائے، شہزر محمدکے 69رنز نے بھی قومی ایئرلائن کو مکمل تباہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، کاشف بھٹی نے3جبکہ شبیراحمد، محمد ارشاداور رومان رئیس نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں