پورٹ قاسم پر کنسائمنٹس کی غیرقانونی ویلیو ایسسمنٹ کا انکشاف

پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے 23 کنٹینرز کی کم ویلیو پر کلیئرنس سے کروڑوں روپے کا نقصان


Ehtisham Mufti April 14, 2015
مذکورہ کنسائمنٹس کے 23کنٹینرز کو گیٹ آؤٹ کردیا گیا تھا جس میں سے 12 کنٹینر پورٹ سے کلیئر ہو کر باہر جا چکے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

محکمہ کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے افسران نے کارروائی سے بچنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کی جانب سے روکے جانے والے پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی طورپر دوبارہ ویلیوایسسمنٹ کردی۔

ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں تعینات افسران نے پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے 23 کنٹینرز کی ویلیوایشن رولنگ 721کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم ویلیوپر کلیئرنس کی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے 11 کنٹینرز کو روکنے کے احکام جاری کیے جبکہ 12 کنٹینر پورٹ سے کلیئرکرالیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے افسران کی جانب سے مذکورہ کنسائمنٹس کے 23کنٹینرز کو گیٹ آؤٹ کردیا گیا تھا جس میں سے 12 کنٹینر پورٹ سے کلیئر ہو کر باہر جا چکے ہیں لیکن کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر 11کنٹینرزروک کر کارروائی کا آغازکردیا۔

پورٹ قاسم کلکٹریٹ افسران نے درآمدکنندگان سے مل کرغیرقانونی طور پر روکے گئے 11 کنٹینرز کی زیادہ ویلیو پر دوبارہ ایسسمنٹ کی ہے جبکہ کسٹمز قوانین کے مطابق کسی بھی ایجنسی کی جانب سے روکے گئے کنسائمنٹس کی دوبارہ ایسسمنٹ نہیں کی جاسکتی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کی جانب سے چیف کلکٹر کسٹمز کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں پورٹ قاسم کلکٹریٹ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیپر اینڈ پیپر بورڈ کے کنسائمنٹس کی غیرقانونی طور پر زیادہ ویلیو پر دوبارہ ایسسمنٹ کرکے کلیئرکرانے کی کوشش کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ مذکورہ کنسائمنٹس کے 11 کنٹینرز کو کسٹمز انٹیلی جنس نے انڈانوائسنگ کے تحت کلیئر کرنے پر روکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں