جونیئر ڈیوس کپ میں پاکستان نے فتح کا ذائقہ چکھ ہی لیا
سنگاپور کیخلاف جیت نے کوالیفائرز میں آخری پوزیشن کی رسوائی سے محفوظ رکھا
ISLAMABAD:
جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان نے بھی فتح کا ذائقہ چکھ ہی لیا، آخری پلے آف میچ میں سنگاپور کیخلاف 2-1 سے کامیابی نے آخری پوزیشن کی رسوائی سے بھی محفوظ رکھا۔
آسٹریلیا نے فائنل میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے مات دی۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ کا آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ اختتام ہوگیا، میزبان ٹیم نے فائنل میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے مات دی تھی۔ ایونٹ میں خطے کی 16 ٹیموں نے شرکت کی،ان میں سے 4کو جونیئر ڈیوس کپ کھیلنے کا پروانہ ملنا تھا۔ آسٹریلیا، جاپان اور سیمی فائنل میں ناکام رہنے والی چائنیز تائپے و ہانگ کانگ نے یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شریک تھی، تمام میچز ہارنے کی وجہ سے اسے کوارٹر فائنل میں رسائی نہ مل سکی۔ اس کے بعد اسکواڈ نے 9 سے16 ویں پوزیشن کے 3 پلے آف میچز کھیلے، پہلے میں ازبکستان نے مات دی۔
دوسرے میں انڈونیشیا سے ناکامی کے بعد ٹیم پر آخری پوزیشن کے خطرات منڈلانے لگے، پیر کو آخری پلے آف میچ میں سنگا پور سے مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی، پہلے سنگلز میں رضا شوانی پہلا سیٹ ہارنے کے بعد فٹنس مسائل کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور دستبردار ہوگئے۔ دوسرے سنگلز میں محمد مزمل نے منگ لاؤ کو 6-0 اور 7-6 سے شکست دے کر مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ ڈبلز میں محمد مزمل اور نوفل کلیم نے 7-6 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو آخری پوزیشن کی رسوائی سے بچا لیا۔ دوسری طرف کوارٹر فائنل میں ناکام رہنے والی بھارتی ٹیم تمام پلے آف میچز ہار کر 8 ویں پوزیشن ہی لے پائی،گذشتہ روز اسے فلپائن نے 3-0 سے مات دی۔