روس کا ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان

ایس تھری ہنڈرڈ میزائل ڈیفنس سسٹم امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ہم پلہ ہے


آن لائن April 14, 2015
ایران کو میزائل سسٹم دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ روسی صدر نے کیا۔ فوٹو: فائل

روس نے پابندیاں ختم کرکے ایران کو ایس 300 میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ روسی صدر ولادی میر پوتن نے کیا، یہ پابندی 2010 میں سابق روسی صدر دمتری میدودف کے دور میں عائد کی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد ایران روس کا مشہور ایئر ڈیفنس سسٹم ایس تھری ہنڈرڈ حاصل کر سکے گا، ایس 300 میزائل ڈیفنس سسٹم امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کے ہم پلہ ہے، روسی سسٹم فضائی اور بری راستوں سے ایران منتقل کیا جاسکے گا، روسی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |