’’بیوی نمبر ون‘‘ ثانیہ کے کارنامے پر شعیب بھی شاداں
’’مسز ملک کوپاکستانی شائقین کی جانب سے مبارکباد قبول ہو‘‘ ٹویٹر پر پیغام
''بیوی نمبر ون'' ثانیہ مرزاکے کارنامے پر شوہر شعیب ملک بھی شاداں ہیں، بھارتی اسٹار نے ڈبلز ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، یورپی ٹور پر موجود وزیراعظم نریندرمودی نے بھی ٹویٹر پر مبارکباد دی، سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی سمیت مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے انھیں سراہا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثانیہ مرزا نے فیملی سرکل ایونٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت کر ورلڈ ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پائی، انھوں نے یہ اعزاز اپنی سوئس پارٹنر مارٹینا ہینگز کی شراکت میں حاصل کیا،اس طرح وہ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہونے والی بھارت کی پہلی خاتون ٹینس کھلاڑی بن گئیں، یہ اس جوڑی کی مسلسل تیسری ٹائٹل فتح تھی، انھیں دنیا کی نمبر ون ویمنز جوڑی بھی قرار دیا گیا ہے۔ ان کے پاکستانی شوہر شعیب ملک بھی بیحد خوش ہیں، انھوں نے ٹویٹر پر اپنی شریک حیات کو اس کامیابی پر مبارکباد بھی دی، شعیب نے کہا کہ ''ثانیہ تمھیں اپنے نمبر ون شائق شعیب کی جانب سے مبارکباد''۔
انھوں نے مزید کہا کہ '' مسز ملک بھارت کی نمبر ون پلیئر سے اب دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئی ہیں، پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی مبارکباد قبول ہو''۔ دوسری جانب یورپ کے چار ملکی ٹور پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹر پر کہا کہ '' ثانیہ مرزا نے دنیا کی نمبرون پلیئر بن کر بہت بڑا اعزاز حاصل کیا، جس پر میں مباکباد پیش کرتا ہوں''۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ '' ثانیہ مرزا آپ کو دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بننے پر مبارک ہو، یہ ایک بہت بڑی کامیابی اور اس سے دوسری خواتین کو بھی کھیلوں کی جانب راغب ہونے کا موقع ملے گا''۔ موجودہ ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہاکہ '' پہلے سائنا نیہوال نے بیڈمنٹن اور اب ثانیہ مرزا نے ٹینس میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ، بھارتی خواتین ٹاپ پر پہنچ کر ہمارے لیے فخر کا باعث بن رہی ہیں''۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا سنگلز میں بھی 30 ویں نمبر پر پہنچ گئی تھیں لیکن انجریز کی وجہ سے انھیں صرف ڈبلز تک محدود ہونا پڑا۔ انھیں امید ہے کہ اس کارنامے سے دیگر لڑکیوں کی بھی کھیل میں آنے کیلیے حوصلہ افزائی ہوگی۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے بھارت کی لڑکیوں کو یہ اعتماد حاصل ہوگا کہ ان کے لیے کچھ بھی ممکن ہے،اگر وہ دل و دماغ کو ایک نقطہ پر مرکوز کرتی ہیں تو مقصد حاصل کرسکتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کو بھی اپنے سفر کے دوران کئی مشکلات اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ ثابت قدم رہیں جس کی وجہ سے آج اس مقام پر پہنچ گئیں۔