کارکن ظالمانہ نظام کیخلاف بھرپورجدوجہد کریں الطاف حسین
جو ایم کیوایم کو برا سمجھتا ہے ،وہ اللہ اور رسول کے واسطے پارٹی چھوڑدے، جناح گراؤنڈ میں خطاب
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد میں امتحان سے گزرنا پڑتا ہے ،کارکن ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کریںاور روایات قائم کریں۔
لندن میں میرے خلاف مقدمات چل رہے ہیں ،آج (منگل کو) لندن کے پولیس اسٹیشن میں پیشی کیلیے جاؤں گا،اللہ کانام لیکر جاؤں گا آگے اللہ کی مرضی ہے ،کارکن میرے لیے دعا کریں۔جناح گراؤنڈ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت میں عسکری ونگ ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تو ایم کیو ایم نے خوش آمدید کہا۔
لیاری کینگ وار اور ٹی ٹی پی سیاسی جماعت نہیں ہے ،کسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیاصرف ایم کیو ایم کے مرکز اور میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ قائد متحدہ نے کہا کہجو ایم کیوایم کو برا سمجھتا ہے ،وہ اللہ اور رسول کے واسطے ایم کیو ایم کوچھوڑدے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں آج (منگل کو ) ضمانت ختم ہوجائے گی ۔وہ آج سینٹرل پولیس اسٹیشن میں پیشں ہونگے تاہم ضمانت میں توسیع کی صورت میں پیشں نہیں ہوں گے ۔
واضح رہے پولیس نے جون 2014 ء میں اس ضمن میں ان سے 9گھنٹے تفتیش کی تھی۔علاوہ ازیں متحدہ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاسیکٹریونٹ 153-A کے کارکن سید اشرف عباس کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے،اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 45سالہ سیداشرف عباس پیر کی شب عزیزآباد2نمبرکے علاقے میں واقع رحمن کلینک میں اپنی اہلیہ کولیکرآئے تھے ۔ان کی اہلیہ کلینک میں تھیں وہ اپنی گاڑی میں اپنی بیٹی سکینہ کیساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سواردومسلح دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔
رابطہ کمیٹی نے سیداشرف عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ عزیزآبادکے علاقے میں پولیس، رینجرزکی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے نام پر عام شہریوں کوتوہراساں کیاجارہاہے لیکن مسلح دہشت گردوں کوچھوٹ حاصل ہے۔