نائیجیرین طالبات کی آزادی کیلیے دنیا مزید موثر اقدام کرے ملالہ یوسف زئی

219طالبات کوآزاد کرانے کے لیے نائیجیرین قیادت اورعالمی برادری نے خاطرخواہ کوششیں نہیں کیں،ملالہ یوسف زئی


AFP April 14, 2015
طالبات کے اغواکو ایک سال گزرنے پرمختلف ایونٹس کااہتمام کیاگیا تھاجن میں مارچ دعائیہ تقریبات شامل ہیں فوٹو:اے ایف پی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہاہے کہ نائیجیریاکی اغواشدہ 219طالبات کوآزاد کرانے کے لیے نائیجیرین قیادت اورعالمی برادری نے خاطرخواہ کوششیں نہیں کیں۔

بوکوحرام کے ہاتھوں طالبات کے اغواکو ایک سال گزرنے پرملالہ نے انھیں ایک خط میں مخاطب کرتے ہوئے نائیجیرین قیادت اورعالمی برادری پرتنقید کی اورلکھا، میری بہادربہنو، میں کئی لوگوں پردباؤ ڈال رہی ہوں کہ آپ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے مزید موثراقدام کیے جائیں۔

ملالہ نے اپنے خط کو یکجہتی کا پیغام قراردیا۔ نائیجرین طالبات کے اغواکو ایک سال گزرنے پرمختلف ایونٹس کااہتمام کیاگیا تھاجن میں مارچ دعائیہ تقریبات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔