ندیم نے 15 ہزار ڈالرغیرقانونی طور پر پاکستان بھیجنے کا طریقہ بھی بتایا چینل

ہم یہ ویڈیو بھی نشر کرنے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کے لوگ سچائی کا خود ہی فیصلہ کرلیں، ونود کاپری


Sports Desk October 10, 2012
ہم یہ ویڈیو بھی نشر کرنے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کے لوگ سچائی کا خود ہی فیصلہ کرلیں، ونود کاپری فوٹو: اے ایف پی/فائل

انڈیا ٹی وی کے منیجنگ ایڈیٹر ونود کاپری نے دعویٰ کیاکہ امپائر ندیم غوری نے 15 ہزار ڈالر غیرقانونی طور پر پاکستان بھیجنے کا طریقہ بھی بتایا تھا۔

انھوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایسی بغیر ایڈٹ شدہ ویڈیو موجود ہے جس میں ندیم ٹیکس سے بچنے کیلیے 15 ہزار ڈالر کو پاکستان بھیجنے کا طریقہ بتارہے ہیں، انھوں نے کہاکہ ہم یہ ویڈیو بھی نشر کرنے کو تیار ہیں تاکہ پاکستان کے لوگ سچائی کا خود ہی فیصلہ کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |