چیف الیکشن کمشنر کواین اے 246 کے ضمنی انتخاب پر تحفظات سے آگاہ کردیا جہانگیرترین

الیکشن کمیشن نے رینجرز کو این اے 246 میں مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں، سیکریٹری جنرل تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 14, 2015
الیکشن کمیشن نے رینجرز کو این اے 246 میں مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں، سیکریٹری جنرل تحریک انصاف فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رینجرز کو این اے 246 میں مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے ہیں جس کے بعد 23 اپریل کے ضمنی انتخاب میں رینجرز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعیناتی کی جائے گی اور انتخاب کے دوران جب تک فارم 14 اور 15 پر دستخط نہیں ہوجاتے رینجرز وہیں تعینات رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ضمنی انتخاب والے دن پولنگ اسٹیشن میں کیمرے لگائے جائیں جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک دو روز میں کراچی جائیں گے جہاں وہ رینجرز اور پولیس حکام سے ملاقات کریں گے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لئے ٹاسک فورس بنائے جائے جب کہ 2013 کا مانیٹرنگ سسٹم رات کو کیوں بند ہوا اس کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے لئے اربوں ڈالر بھیجتے ہیں لیکن آج تک انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا تاہم اس حوالے سے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران بات ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |