بدین بوٹ نہ پہننے والے طالبعلم پر ٹیچر کا وحشیانہ تشدد
12 سالہ سورج لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے زخمی ، غربت کے باعث شوز نہ دلاسکا، والد.
WASHINGTON:
نندو شہر میں بوٹ نہ پہن کر اسکول آنے والے طالب علم پر ٹیچر کا وحشیانہ تشدد ، لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے زخمی کردیا۔
12 سالہ سورج علی بھرگڑی ولد علی محمد بھرگڑی ایک نجی اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے، منگل کو بچہ بوٹ کے بجائے چپل پہن کر اسکول آیا، ٹیچر برادیو ملاح طالب علم کے پائوں پر نظر پڑتے ہی آگ بگولہ ہوگیا اور اسے کلاس روم میں ہی تمام بچوں کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا۔ والد کی شکایت پر پرنسپل نے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہے، اس لیے اس سے ایسا عمل ہوا۔
دوسری جانب شہریوں نے بچے کے زخمی کرنے کے واقعے پر اسکول کا گھیرائو کیا جس پر انتظامیہ نے اسکول دروازے بند کردیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سورج کے والد نے کہاکہ غربت کے باعث وہ بچے کو بوٹ خرید کر نہیں دے سکا، اسکول انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے بچے پر تشدد کیا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔