دبئی میں شطرنج مقابلے کے دوران ہوشیاری کھلاڑی کو مہنگی پڑ گئی

جارجیا کے کھلاڑی کایوز سے حریف کھلاڑی کی شکایت پر تلاشی کے دوران اسمارٹ فون برآمد ہوا جس میں وہ چالیں چیک کر رہے تھے


ویب ڈیسک April 14, 2015
اسمارٹ فون برآمد ہونے پر کایوز نے پہلے تو اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم فون پر ان کا فیس بک پیج کھلا ہوا تھا جس سے ان کا جھوٹ ثابت ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے کے دوران جارجیا کا کھلاڑی غسل خانے میں چال چیک کرتے پکڑا گیا جس پر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا کے چیمپئن اور عالمی رینکنگ میں 400ویں نمبر پر موجود 26 سالہ کایوز نگالڈزا آرمینیا کے ٹگرن پیٹروسین کے خلاف دبئی اوپن کے چھٹے راؤنڈ میں کھیل رہے تھے، کھیل کے دوران شک پڑنے پر پیٹروسین نے حکام کو مطلع کیا کہ کایوز بار بار غسل خانے جارہے ہیں جس پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے تلاشی کے دوران ان سے ٹشو پیپر میں لپٹا ہوا اسمارٹ فون برآمد کیا، اسمارٹ فون برآمد ہونے پر کایوز نے پہلے تو اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا تاہم فون پر ان کا فیس بک پیج کھلا ہوا تھا اور اس پر شطرنج کا پروگرام چل رہا تھا جس سے ان کا جھوٹ ثابت ہوگیا اور انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں