فلپائن میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم قائم

میوزیم آنے والے افراد تصاویر،پینٹنگز اورمجسموں کے ساتھ میں من چاہے انداز میں سیلفی لے سکیں گے


ویب ڈیسک April 14, 2015
میوزیم میں آنے والے افراد کو وہاں رکھی ہوئی چیزوں کو چھونے کی اجازت دی گئی ہے،فوٹو:اے ایف پی

عوام میں سیلفی کے بڑھتے ہوئے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے فلپائن میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم قائم کردیا گیا ہے۔

سیلفی لینا ایک فن کی شکل اختیار کر گیا ہے اور ہر روز مختلف زاویوں سے لی گئی تصاویر ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جاتی ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے منیلا میں دنیا کا پہلا سیلفی میوزیم کا قائم کیا گیا ہے جہاں سیلفی لینے کی مکمل آزادی ہوگی۔

میوزیم میں آرٹ کے نمونے اس انداز میں رکھے گئے ہیں کہ یہاں آنے والے افراد تصاویر،پینٹنگز اورمجسموں کے ساتھ من چاہے انداز میں سیلفی لے سکیں جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی بار کسی میوزیم میں آنے والے افراد کو وہاں رکھی ہوئی چیزوں کو چھونے کی اجازت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں