رینجرز کی این اے 246 میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے کی درخواست
حلقے میں امن وامان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کیلئے 1037 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائےجائیں،رینجرز
رینجرز نے این اے 246 میں شفاف ضمنی انتخاب کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی درخواست کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں 23 اپریل کو کراچی کے حلقہ این اے 246 میں شفاف پولنگ کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ رینجرز کے خط میں انتخاب کے موقع پر حلقے میں امن وامان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے1037 سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 اپریل کو ہوگی جس میں ایم کیوایم کی جانب سے کنور نوید جمیل، پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل اور راشد نسیم جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔