16اکتوبر سے حیدرآباد کا پانی بند کر دینگے واسا ملازمین
اپیلیں کرنےکےبجائےحقوق کےحصول کے لیے16 اکتوبر کوحیدرآباد شہرکا فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کر دیا جائےگا۔
ایچ ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واسا ملازمین کو تنخواہوں، پنشن اور دیگر مراعات کی عدم ادائیگی کے خلاف منگل 16 اکتوبر کو شہر بھر میں نکاسی و فراہمی آب کا نظام بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر6 ماہ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات ادا نہ کی گئیں تو یہ بندش غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔
ایچ ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران اور ممبران کمیٹی کا ہنگامی اجلاس چیئرمین بہرام خان چانگ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملازمین کی 5 ماہ سے جاری احتجاجی تحریک کو نظر انداز کرنے اور تنخواہیں نہ دینے اور بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود مسائل حل نہ کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب اپیلیں کرنے کے بجائے حقوق کے حصول کے لیے 16 اکتوبر کو پورے حیدرآباد شہر کا فراہمی و نکاسی آب کا نظام بند کر دیا جائے گا۔