وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان  کیری کا ٹیلی فون

دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی


ویب ڈیسک April 15, 2015
وزیراعظم اور جان کیری کےدرمیان یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون کیا جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کےمطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں حوثیوں سے متعلق ایران کے کردار اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں یمن سے متعلق منظور ہونے والی متفقہ قرارداد بھی زیر بحث آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔