درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گا بلاول بھٹو زرداری

اپنے والد آصف زرداری سے کوئی اختلافات نہیں، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک April 15, 2015
پارٹی نظریات اور مقاصد کے ساتھ غیر مشروط طور پر منسلک ہوں، بلاول بھٹو زرداری، فوٹو:فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے والد آصف زرداری سے کوئی اختلافات نہیں اور وہ درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زردری کےدرمیان دبئی میں ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا میں آنے والی ان افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہےکہ بلاول کو پارٹی معاملات میں پیچھے رکھا جارہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی مسائل کے باعث بلاول بھٹو کا کھل کر سیاست کرنا مشکل ہورہا ہے اسی لیے بلاول بھٹو کچھ عرصے سینئر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی کی تنظیم نو کے لیے کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے والد کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں وہ پارٹی نظریات اور مقاصد کے ساتھ غیر مشروط طور پر منسلک ہیں اور درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔