لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک

ریسکیو آپریشن کے دوران 144 مسافروں کوبچا لیا گیا،غیرملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک April 15, 2015
سمندر سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے،حکام فوٹو:فائل

لاہور: لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 144 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے ساحل سے 550 تارکین وطن کو لے کر جانے والی مسافر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 144 مسافروں کوبچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اوریہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مرنے والے کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ سمندر سے لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔