رواں سال صرف ملیرجیل میں 60لاکھ کی دوائیں فراہم کی گئیںاسپیکٹرجیل خانہ جات

سندھ کے تمام جیلوں بشمول ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کو ان کی انڈینٹ کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں، نصرت حسین مگھن


Staff Reporter April 15, 2015
مقا می سطح پر خریداری کے لیے 1لا کھ 96 ہزارروپے براہ راست سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل کو جار ی کیے،نصرت مگھن فوٹو : فائل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ نصرت حسین مگھن نے روزنا مہ ایکسپریس کی خبر پر اصل حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال جولائی2014سے جو ن 2015تک ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کو مئی 2014میں 60لاکھ کی دوائیں فراہم کی گئی تھیں۔

محکمہ خزا نہ سندھ نے ایمرجنسی ضروریا ت کے لیے 1لا کھ 96 ہزارروپے براہ راست سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل کو جار ی کیے تھے تاکہ مقا می سطح پر خریداری کی جاسکے۔

انھو ں نے بتایا کہ جیلوں کیلیے اعلیٰ معیار کی دواؤں کی خریداری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن سندھ کی پرچیز کمیٹی کے تحت آئی جی جیل خانہ جات آفس کے ذریعے کی جاتی ہے اور سندھ کے تمام جیلوں بشمول ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کو ان کی انڈینٹ کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں